• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد حفیظ نے غیرمعمولی اننگز کھیلی، بابر اعظم

محمد حفیظ نے غیرمعمولی اننگز کھیلی، بابر اعظم


پاکستان ٹی20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ محمد حفیظ نے غیرمعمولی اننگز کھیلی سینئرز کے آنے سے ٹیم کو فائدہ ہوا ہے، کوشش ہے کہ تیسرا میچ جیتیں اور نمبر ون کی پوزیشن برقرار رکھیں۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں کامیابی کے بعد بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میں نے نارمل کھیلا، محمد حفیظ کو کریڈٹ دیتا ہوں، بیٹھ کر فیصلہ کریں گے کہ اگلے میچ کے لیے ٹیم میں تبدیلی کریں گے یا نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سرفراز احمد اچھا پرفارم کریں گے تو ٹیم میں ان کا بھی کم بیک ہوگا، مجھ پر کوئی دباؤ نہیں لڑکے اچھا کھیل رہے ہیں۔

قومی ٹی 20 کپتان کا مزید کہنا تھا کہ میں ورلڈ کپ کا سوچ رہا ہوں، اگر کوئی کھلاڑی نہیں سوچ رہا تو کیا ہوا، میں کپتان ہوں پلان تو کروں گا۔

پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میں بھی بنگلادیش کو شکست دے کر سیریز میں دو۔صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے، سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 27 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین