• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں بین الاقومی فیشن فیسٹیول کا انعقاد

اسلام آباد میں بین الاقومی فیشن فیسٹیول کا انعقاد


اسلام آباد میں بین الاقوامی فیشن فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف عالمی اور ملکی ڈیزائنرز کے برینڈز پیش کیے گئے، ملکی و غیر ملکی ماڈلز نے ریمپ پر کیٹ واک کے ذریعے نت نئے ڈیزائن اور ملبوسات متعارف کروائے۔

فیسٹیول کے حوالے سے غیر ملکی ماڈلز کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان آ کر بہت اچھا لگا، پاکستان ایک خوبصورت، محفوظ اور ثقافت سے بھر پور ملک ہے۔

انٹرنیشنل فیشن فسٹیول پاکستان میں معروف عالمی ڈیزائنر نینا مستدال کے دیدہ زیب برینڈز پیش کیے گئے۔

ناروے اور برطانیہ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی نینا مستدال کی ٹیم میں شامل سترہ غیر ملکی ماڈلز نے نینا کی سوچ کی بھرپور ترجمانی کی۔

فیسٹیول میں کوک ٹیل ڈریسز، گاؤنز اور جیولز سے آراستہ اٹالین سلک ناظرین کے توجہ کا مرکز بنے رہے۔

لندن، پیرس اور مشرق وسطیٰ میں فیشن شوز منعقد کرانے والی نینا مستدال کے ہمراہ اسلام آباد آنے والی ماڈلز کا کہنا تھا کہ وہ پہلی بار پاکستان آئی ہیں، یہاں کی ثقافت منفرد اور دلفریب ہے۔

فیشن شو میں معروف پاکستانی ڈیزائنرز کے عمدہ برینڈز بھی پیش کیے گئے، بینا سلطان، ہما عدنان اور نیلوفر شاہد کے جدت سے بھرپور مشرقی برینڈز نے تخلیق و جمال کی بہتری عکاسی کی۔

تقریب میں اٹلی کے میجیشین الیگزینڈر بستیانی کے سحر انگیز کمال فن کو زبردست تحسین ملی۔

انٹرنیشنل فیشن فسٹیول پاکستان کی ایک اور دلکشی وہاب شاہ ڈانس کمپنی کی بہترین پرفارمنس تھی۔

تازہ ترین