• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

چین میں کورونا وائرس: ہلاکتیں 41 ہوگئیں، 13 سو سے زائد متاثر

چین میں کورونا وائرس: ہلاکتیں 41 ہوگئیں، 13 سو سے زائد متاثر


چین میں جان لیوا کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 41 افراد اس کا شکار ہوکر موت کے منہ میں جاچکے ہیں جبکہ 13 سو سے زائد افراد متاثر ہیں۔

چینی صوبے ہوبئی کے تیرہ شہروں میں لوگوں کی آمد و رفت پر پابندی لگادی گئی ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ایک کروڑ سے زائد آبادی والا شہر ووہان ہوا ہے جہاں پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے اور شہر سے نکلنے والوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔

وائرس کی روک تھام کے لیے چین کے بیشتر ایئر پورٹس پر تھرمل اسکریننگ کی جارہی ہے۔

چین کے بیشتر شہروں میں نئے چینی سال کی ہونے والی بڑی تقاریب منسوخ کردی گئی ہیں۔

امریکی صدرٹرمپ نے وائرس سے نمٹنے کے اقدامات پر چین کی تعریف کی ہے۔

ادھر امریکی شہروں ہیوسٹن اور سیاٹل کے بعد فلوریڈا میں بھی کورونا وائرس کا شکار ایک مریض سامنے آگیا ہے جبکہ آسٹریلیا، فرانس، سنگاپور، ویت نام، جاپان اور جنوبی کوریا سمیت 9 ملکوں میں کورونا وائرس کے مریض سامنے آچکے ہیں۔

پاکستان میں 2 چینی باشندوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہے تاہم ابھی اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین