• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے کی جانب سے ماں کے اعزاز میں رسم تاج پوشی کی تقریب

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد ایک بیٹے کی جانب سے اپنی ماں کی درازی عمر کیلئے دعائیہ اور ماں کے اعزاز میں رسم تاج پوشی کی تقریب کا انعقاد کیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد آکٹرائے یونین کے سابق صدر اور سماجی شخصیت عبدالرشید گدی کی جانب سے لطیف آباد کے مقامی ہال میں صحت و تندرستی کے ساتھ87 سال کی عمر پانے پر اپنی والدہ کے اعزاز میں ایک دعائیہ ا ور رسم تاج پوشی کی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں ایم کیو ایم پاکستان کے ڈسٹرکٹ جوائنٹ انچارج سعید عزیز‘ آل پاکستان انجمن گدی برادری کے صدر سمیع الدین گدی‘ بلدیہ اعلیٰ اسٹاف یونین سی بی اے کے جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت‘ نائب صدر مقبول انصاری‘ مزدور رہنما عاشق علی گدی‘ ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی حیدرآباد کے جوائنٹ انچارج نعیم چھیپا سمیت دیگر عزیز واقارب نے شرکت کی۔ تقریب میں شیخ الحدیث علامہ سہیل احمد نے ماں کی شان بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ماں باپ کا مقام اتنا بلند کیا ہے کہ جب اولاد اپنے ماں باپ کو پیار سے ایک نظر دیکھے تو اللہ تعالیٰ اس کی ہر نظر کے بدلے ایک مقبول حج کا ثواب دیتے ہیں‘ماں وہ ہستی ہے جس کی دعاؤں میں اللہ کی رحمت برستی ہے‘ ماں کی پریشانی دیکھ کر اللہ تعالیٰ نے صفا مروہ کو حج کا رکن بنا دیا تھا۔
تازہ ترین