آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل30؍ جمادی الثانی 1441ھ 25؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بابن شاہ کالونی کی رہا ئشی کا بااثر افراد کے خلاف احتجا ج

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) بابن شاہ کا لونی کی رہا ئشی صاحبہ بی بی نے بااثر افراد کی جانب سے حملہ کرکے شوہر اور بیٹے کو زخمی کر نے والے ملزمان کی گر فتاری کیلئے اپنے اہل خانہ کے ہمر اہ حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر صاحبہ بی بی کا کہنا تھا کہ 2 مئی 2019ءکو میرے بیٹے مبین نے سونیا نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی جس کے بعد سونیا کے رشتہ داروں نے راضی نامہ کے لئے اپنے گھر بلواکر میرے شوہر خضر خان اور بیٹے مبین پر ڈنڈوں اور کلہا ڑ یوں سے حملہ کرکے سخت زخمی کر دیا جو کہ اب تک سول اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہو ں نے بتا یا کہ اس واقعہ کا کیس درج کر انے جی او آر تھا نہ پر گئے تو پو لیس نے کیس درج کر نے سے انکار کردیا جبکہ سونیا نے اپنی مر ضی سے میر ے بیٹے کے ساتھ شادی کی ہے اور عدالت میں بھی بیان ریکا رڈ کرایا ہے۔

سندھ بھر سے سے مزید