• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کی زیر صدارت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اجلاس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بلڈنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی نئی عمارت سے متعلق اجلاس میں متعلقہ افسران بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں چیف جسٹس کو بلڈنگ کی حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ سپریم کورٹ کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے رکھا تھا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کی نئی عمارت کے کام میں تیزی اور کام جلد مکمل کرنے پر غور کیا گیا۔
تازہ ترین