• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

گوجرانوالہ، 6 سالہ بچے سے مدرسہ میں مبینہ زیادتی

گوجرانوالہ، 6 سالہ بچے سے مدرسہ میں مبینہ زیادتی 


راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)گوجرانوالہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے مجید کالونی میں نرسری کلاس کے بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔پولیس کےمطابق گوجرانوالہ کے علاقے مجید کالونی میں ملزم سجاول نے 6سالہ فیضان کو مدرسہ لے جاکر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بچے کو طبی معائنے کے لیے سو ل اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ چیئرپرسن چائلڈپروٹیکشن بیورو لاہور نے بچے کے ساتھ زیادتی کا نوٹس لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔

تازہ ترین