آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل30؍ جمادی الثانی 1441ھ 25؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

خیر پور ناتھن شاہ کے قریب وکلاء کی کار الٹنے سے ایک وکیل جاں بحق دوسرا زخمی

دادو(نامہ نگار)خیر پور ناتھن شاہ کے قریب وکلاء کار الٹنے سے ایک وکیل جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا،تفصیلات کے مطابق ہفتے کی دوپہر لاڑکانہ کے دو وکلاء بذریعہ کار دادو کی عدالت میں پیشی کے لئے جا رہے تھے کہ اچانک انکی کار خیر پور ناتھن شاہ کے نزدیک گائوں ککڑ کے مقام پر انڈس ہائی وے پر الٹ جانے کے باعث دونوں وکلاءفیاض شاہ اوراسداللہ سومرو شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال پنہچایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی جبکہ حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سےانہیں ایمبولینس کے زریعے لاڑکانہ ہسپتال بھیجا جا رہا تھا کہ ایک وکیل سید فیاض شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ دسرے وکیل اسداللہ سومرو کو لاڑکانہ ہسپتال روانہ کردیا گیا وکلاء نے ایمبولینس تاخیر سے ملنے کے خلاف ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

ملک بھر سے سے مزید