• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ متھرا پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔گزشتہ روزڈی ایس پی رورل رحیم حسین خان کو ذرائع سے اطلاع ملی کہ غیر ملکی نان کسٹم پیڈ اشیاء میں ملوث ملزمان کسی بھی وقت غیر قانونی طور پر در آمد شدہ غیر ملکی کپڑا سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پرایس ایچ او تھانہ متھراراضی خان نے ناکہ بندی پر دو مشکوک موٹر کار کو روک کر تلاشی لینے پر غیر ملکی کپڑا برآمد کرلیا، سمگلنگ میں ملوث افراد نے غیر ملکی کپڑا ملکی خزانہ کو نقصان پہنچاتے ہوئے کسٹم ڈیوٹی ادا کئے بغیر سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے ، برآمد غیر ملکی کپڑا ضروری کارروائی کے بعد کسٹم ڈیوٹی (ٹیکس) کی وصولیابی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم انسپکٹر گوہر خان کے حوالے کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دئیے گئے ہیں۔
تازہ ترین