• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے تھانوں میں محررمال خانہ کامنصب ختم کردیا گیا

راولپنڈی (وسیم اختر، سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے تھانوں میں محرر مال خانہ کا منصب ختم کر دیا گیا۔ آئندہ محرر تھانہ ہی مال خانہ کا نگران ہو گا۔ سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس کی جانب سے ہفتہ کو ضلع کے تمام پولیس سٹیشنوں کے ایس ایچ اوزکے نام ایک مراسلہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ضلع راولپنڈی میں محرر تھانہ کی معاونت کیلئے محرر مال خانہ ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جبکہ پولیس رولز 1934ء کے باب نمبر 22فقرہ نمبر 7کے مطابق محرر تھانہ بطور نگرانی مال ڈیوٹی سرانجام دینے کا پابند ہے لہٰذا آئندہ کسی تھانہ میں محرر مال خانہ بطور معاون ڈیوٹی سرانجام نہیں دے گا۔ محرر مال خانہ سے متعلقہ تمام امور کی ذمہ داری محرر تھانہ سرانجام دیگا۔ تمام ایس ایچ اوز اپنی زیرنگرانی مال خانہ و دیگر امور سے متعلق مکمل چارج محرر تھانہ کے حوالے کروائیں۔ یاد رہے کہ محرر مال خانہ کے حوالے سے گزشتہ چند برسوں میں بہت سی بے ضابطگیاں سامنے آ چکی ہیں اور بعض محرروں کیخلاف اس ضمن میں ایف آئی آرز بھی درج کی گئی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت سے پولیس سٹیشنوں میں مال مقدمات پورے نہ ہونے کے باعث چارج لینے میں دشواری کا سامناہے۔
تازہ ترین