• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے تھانہ جاتلی کے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلانے والے بدنام زمانہ بدمعاش کو گرفتار کرلیا۔سی پی او محمد احسن یونس نے قانون شکن عناصر ،بدمعاشوں اور ٹیرر گینگز کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر رکھے ہیں ، ایس پی صدر ڈویژن ضیاء الدین نے سی پی او کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ ایس ایچ اوتھانہ جاتلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے علاقہ میں اسلحہ کی نمائش کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے والے بدنام زمانہ بدمعاش ناصر محمود عر ف ناصری کو گرفتار کر کے ایک رائفل ، 2پستول اور ایمونیشن برآمد کر لیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،سی پی او احسن یونس نے ایس پی صدر ضیاء الدین اور جاتلی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں خوف و دہشت پھیلانے کی اجازت ہرگز نہ دی جائے گی ، ایسے بدمعاشوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور گرفتار ملزم سے اس کے دیگر سہولت کاروں کا پتہ لگا کرانہیں بھی گرفتار کیا جائے اورملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے سخت سزا دلوائی جائے۔
تازہ ترین