گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ٹیکس بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے انتخابات میں میاں غفارگروپ نے کامیابی حاصل کر لی ہے ڈسٹرکٹ بار ٹیکس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں میاں غفار گروپ کی جانب سے صدر کے امیدوار چوہدری صدیق نے 84ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کر لی ہے جبکہ ان کے مقابل امیدوار عابد حفیظ عابد نے 80ووٹ حاصل کئے نائب صدر امجد پرویز ، 112جبکہ ذیشان رضوی 50ووٹ جبکہ جنرل سیکرٹری جاوید اقبال چوہان ، فنانس سیکرٹری میاں غفار ، جائنٹ سیکرٹری نعیم یعقوب بلا مقابلہ کامیاب ہوئے ۔