گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل سیشن جج شہباز حسین نے صدر کامونکی کے مقدمہ قتل میں گرفتار دو ملزمان محمد شفیق اور عبدالحمید فوجی کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 50سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 6ماہ قید جبکہ 4ملزمان عبدالرشید ،خان محمد ، غلام رسو ل ، شیر احمد کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ملزمان نے دیرینہ رنجش پر فائرنگ کر کے 4فروری 2012کو سکول ٹیچر عبدالحمید کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 2ملزمان کو عمر قید جبکہ 4ملزمان کو بری کرنے کا حکم سنایا ۔