• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ ، 4سالہ بچی کو گھر سے اٹھا کر قتل کر دیا

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) کھیالی کے علاقہ رانا ٹاون میں  ملزمان نے چار سالہ بچی کو گھر سے اٹھا کر قتل کر دیا، چار سالہ زینب اپنے نانا ابو عبدالحمید کے گھر چھٹیاں گزارنے آئی ہوئی تھی کہ رات کو سب گھر والے سو گئے ،نامعلوم ملزمان نے 4سالہ زینب کو اغواء کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کر دیا اور نعش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے ، شہریوں نے نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی ، پولیس کے تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ لاش کو قبضہ میں لیکر ابتدائی کارروائی کی جارہی ہے شک کی بناء پر دو افراد کو گرفتا رکرلیا گیا ۔
تازہ ترین