گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈرگ کورٹ گوجرانوالہ ڈویژن کے جج امجد علی خان کی ریٹائرمنٹ اور انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امتیاز احمد چودھری کی ٹرانسفر پر عشائیہ کی تقریب ہو ئی جس میں ان کی اعلی عدالتی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیاگیا تقریب میں جج اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ڈویژن راجہ اخلا ق حسین‘ انسداد دہشت گردی عدالت نمبر1 کے جج شہباز پراچہ ‘ جج بیکنگ کورٹ نمبر 1 راجہ غضنفر ‘ جج لیبر کورٹ نمبر 7 عبدالمصطفی ندیم‘ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ حبیب اللہ عامر خصوصی طو رپر شریک تھے۔