گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی گیپکو کے بجلی چوروں کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن میں مزید 7بجلی چور پکڑے گئے،6 کے خلاف مقد مہ درج کر لیا گیا، ڈائریکٹ کنڈے ڈال کر اور میٹر ریورس کر کے بجلی چوری کرنے والوں کو17331یونٹس کی مد میں3 لاکھ 7ہزارروپے سے زائد کے ڈیٹیکشن بِل جاری کر دئیےگئے ، چوروں میں محمد یعقوب ، فرخندہ بی بی ، جمشید اعظم ، مرتضی صدام ، پیراں دتہ گاؤں ، محمد نوازگاؤں اور پیراں دتہ کے نام شامل ہیں۔