اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں عمران خان اور عثمان کہیں نہیں جارہے۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم سے غلطی کوتاہیاں ہوئیں لیکن کوئی عمران خان کی دیانتداری پر انگلی نہیں اٹھاسکتا، ای سی سی میں آٹے کے ایکسپورٹ کرنے کی مخالفت کی، غریب کمزور اور امیر طاقتور ہورہا ہے، بدمعاشی کی سیاست کی نہ ہی قبضے کی سیاست کی، ناراض اتحادی بھی ہم سے راضی ہوجائیں گے۔ایک سوال پر شیخ رشید نے کہا حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، شریفوں اور زرداریوں کوخطرہ ہے، ملک کو چوروں اور ڈاکوؤں نے نوچاہے۔