• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہٹائے گئے وزرا گروپنگ میں ملوث تھے،شوکت یوسف زئی

  شوکت یوسف زئی کی جیونیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو


خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ ہٹائے گئے وزرا ءگروپنگ میں ملوث تھے۔

شوکت یوسف زئی نے گزشتہ روز کابینہ سے فارغ کیے گئے وزراء سے متعلق اپنے ایک بیان میں  کہا ہے کہ گروپنگ سے پارٹی میں انتشار پھیلتا ہے، جو ایم پی ایز گروپنگ میں ملوث ہیں ان کو بھی شو کاز نوٹس دیا جارہا ہے، وزراء کو ہٹانے سے دیگر لوگ بھی سیکھ جائیں گے کہ پارٹی ڈسیپلن پرعمل کرنا ہوگا۔

شوکت یوسف زئی نے کہا کہ جب پارٹی کونقصان پہنچتا ہے تو فیصلہ لینا پڑتا ہے، وزراء کی کار کردگی کی مانیٹرنگ ہورہی ہے، جس وزیر نےکارکردگی نہ دکھائی وہ گھر جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے گزشتہ روز سینئر وزیر عاطف خان، وزیر صحت شہرام ترکئی اور وزیر ریونیو شکیل احمد کو برطرف کردیا تھا۔

تازہ ترین