• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا برطرف وزراء کو عشائیے میں نہ بلانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا برطرف وزراء کو عشائیے میں نہ بلانے کا فیصلہ


وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے برطرف کیے گئے تینوں وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی محمد علی ترکئی کو آج عشائیے میں نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کا عشائیہ آج وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق شہرام ترکئی، عاطف خان، شکیل احمد اور محمد علی ترکئی کو عشائیے کا دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر چاروں ایم پی ایز کو عشائیے میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے عشائیے میں نہ بلائے گئے چاروں افراد اس وقت صوبائی اسمبلی کے رکن اور حکمران جماعت کا حصہ ہیں۔

گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے گورنر نے تین وزراء سینئر وزیر عاطف خان، وزیر صحت شہرام ترکئی اور وزیر ریونیو شکیل احمد کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے وزراء کی برطرفی کے اقدام کی تعریف کی تھی اور کہا تھا کہ یہ اچھا قدم ہے۔

تازہ ترین