• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر، وزیراعظم کا کیمپ آفسز بنانے کا اختیار ختم کرنے کا فیصلہ

صدر، وزیراعظم کا کیمپ آفسز بنانے کا اختیار ختم کرنے کا فیصلہ


وفاقی حکومت نے صدر اور وزیراعظم کا کیمپ آفسز بنانے کا اختیار ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق صدر اور وزیراعظم کے کیمپ آفسز ختم کرنے کا فیصلہ اخراجات میں کمی کے لیے کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر اور وزیراعظم سے یہ اختیار واپس لینے کے لیے ان کے اختیار سے متعلق ایکٹ 1975 میں ترمیم لائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور صدر کے اختیار سے متعلق ایکٹ 1975ء میں ترمیم کے لیے مسودہ تیار کرلیا گیا ہے، جو کل وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا ۔

ترمیمی مسودے میں کہا گیا ہے کہ صدر اور وزیراعظم دفاتر اور رہائش کے سوا کوئی کیمپ آفس نہیں بناسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق کیمپ آفسز سے متعلق ترمیم کابینہ سے منظوری کے بعد بل کی شکل میں پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین