• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشتاق مہر نئے آئی جی سندھ، وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم میں اتفاق

مشتاق مہر نئے آئی جی سندھ، وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم میں اتفاق


مشتاق مہر نئے آئی جی سندھ ہوں گے، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کے درمیان اتفاق ہوگیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کے دوران مشتاق مہر کی بطور آئی جی سندھ تعیناتی کا گرین سگنل دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے: آئی جی سندھ کی تبدیلی، کابینہ سے منظوری کی وجہ کون؟

وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد کل نئے آئی جی سندھ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی جی سندھ کلیم امام اور سندھ حکومت کا متنازعہ بہت عرصے سے چل رہا ہے، رواں ماہ کے آغاز میں سندھ کابینہ نے آئی جی سندھ پولیس کلیم امام کو عہدے سے ہٹاکر ان کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی منظوری دی تھی، جس پر پی ٹی آئی سندھ کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے عدالت جانے کا اعلان کیا تھا۔


تازہ ترین