• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی اور ن لیگ کا ایک دوسرے کے ایم پی ایز سے رابطوں کا دعویٰ

پی ٹی آئی اور ن لیگ کا ایک دوسرے کے ایم پی ایز رابطوں کا دعویٰ


حکمران جماعت تحریک انصاف اور اپوزیشن کی بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے ایک دوسرے کے اراکین پنجاب اسمبلی سے رابطوں کا دعویٰ کردیا ۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر شفقت محمود اور ن لیگی رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے دعوے کیے۔

شفقت محمود نےدعویٰ سے کہاکہ مسلم لیگ ن پنجاب کے اراکین ، تحریک انصاف کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔

وفاقی وزیر کے دعویٰ پر محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ پی ٹی آئی پنجاب کے 22 ارکان اسمبلی مسلم لیگ (ن) سے رابطے میں ہیں۔

گزشتہ روز ایک بیان میں سابق وفاقی رانا تنویر نے بھی پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے ن لیگی قیادت سے رابطوں کا انکشاف کیا تھا ۔

تازہ ترین