• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹکٹس کے پیسے واپس کیے جائینگے، کرکٹ بورڈ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پیر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بارش سے متاثر ہونے والے ٹی20انٹر نیشنل کے لئے تماشائیوں کو ٹکٹ کے پیسے واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ری فنڈ پالیسی کے تحت جہاں سے ٹکٹ خریدے تھے ،ٹکٹ کے پیسے وہیں سے واپس مل جائیں گے۔ میچ دیکھنے کے لئے تماشائیوں کی اچھی خاصی تعداد گرائونڈ آگئی تھی۔پاکستانی کرکٹرز تماشائیوں کے پاس گئے اور ان کے ساتھ سیلفیز بنوائیں۔
تازہ ترین