• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمراں مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائیں، حبیب جنیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی نے روز افزوں مہنگائی اور بڑھتی ہوئی بیروزگاری پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے حکمراں طبقے کو متنّبہ کیا ہے کہ اگر انہوں نے بگڑتی ہوئی معاشی و اقتصادی صورتحال کے سُدھار کیلئے مؤثر اقدامات نہ کئے تو عوام میں پائی جانے والی بے چینی کسی وقت بھی اُن کے اقتدار کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا سکتی ہے، وہ ٹریڈ یونین رہنماؤں کے ایک وفد سے اپنے دفتر میں گفتگو میں کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ خطِ افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد کی تعداد کل آبادی کے 50فیصد سے بھی تجاوز کرچکی ہے جبکہ بیڈ گورننس اور اشرافیہ کی ہوسِ اقتدار نے مظلوم اور کمزور طبقوں کی محرومیوں میں مزید اضافہ کیا ہے۔

تازہ ترین