• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بن قاسم سے 14سالہ طالبہ اسکول جاتے ہوئے غائب، اغوا کا مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بن قاسم صوفن گبول گوٹھ سے پانچویں جماعت کی 14سالہ طالبہ اسکول جاتے ہوئے غائب ہوگئی پولیس نے اغواءکا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،پولیس کے مطابق ضمیر حسین نے اطلاع دی کہ میری بیٹی 14سالہ شمائلہ 25جنوری کو صبح اسکول کے لئے گھر سے نکلی تھی،واپسی میں کافی تاخیر پر معلوم کرنے اسکول گیا تو اسکول والوں نے بتایا کہ وہ تو آج اسکول ہی نہیں آئی،مجھے شک ہے کہ اخلاق نامی شخص اور اس کے 2ساتھیوں نے میری بیٹی کو اغوا کیا ہے،پولیس کے مطابق جس روز سے لڑکی غائب ہے اسی دن سے محلے کا ایک لڑکا بھی غائب ہے،مبینہ طور پر لڑکی محلے کی ایک خاتون کا موبائل فون بھی استعمال کرتی تھی، پولیس نے والد کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
تازہ ترین