• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلامی کا ہر عمل کمپیوٹرائزڈ اور شفاف بنایا جائے، ڈی جی کے ڈی اے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے ہدایت دی ہے کہ کے ڈی اے پبلک ہاؤسنگ اسکیم کے تحت عنقریب نیلام ہونے والے رہائشی یونٹس، دفاتر اور دکانوں کا ہر عمل مکمل کمپیوٹرائزڈ اور شفاف ہونا چاہئے،وہ یہاں ایگزیکٹیو بورڈ پبلک ہاؤسنگ اسکیم کے تیسرے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی،اجلاس میں ڈے کیئر سینٹر نارتھ ناظم آباد،سرجانی ویو اپارٹمنٹس، سرجانی ری ٹریٹ اپارٹمنٹس، گلشن ٹیرس اور کورنگی سوک سینٹر کی دکانوں اور دفاتر کی قیمتوں کے تعین کیلئے مختلف اداروں کی جانب سے حاصل ہوئی رپورٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا،ڈی جی نے ڈائریکٹر آئی ٹی کمال احمد صدیقی کو ہدایات دیں کہ وہ نیلامی کا ہر عمل کمپیوٹرائزڈ اور شفاف بنائیں جبکہ محکمہ فنانس کو ہدایات دی گئیں کہ وہ چالان کے اجراء کیلئے بہتر اور برق رفتار حکمت عملی طے کرے اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ قوائد و ضوابط میں مناسب تبدیلی کیلئے ایگزیکٹیو بورڈ پبلک ہاؤسنگ اسکیم سے جلد منظوری حاصل کریں۔
تازہ ترین