• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات خوش آئند ہے،مصطفی کمال

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سندھ کے وزیر اعلیٰ سے ملے بغیر سندھ میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کرا سکتے۔ اسی وجہ سے سندھ میں تمام وفاقی پروجیکٹس تعطل کا شکار ہیں، جس کا نقصان پورے پاکستان بالخصوص سندھ کی عوام کو ہو رہا ہے۔ پہلے روز سے کہہ رہے ہیں کہ تمام وفاقی اور صوبائی حکمرانوں کو اپنی اناؤں سے باہر نکل کر عوامی مفاد میں اپنا آئینی کردار ادا کرنا ہوگا۔
تازہ ترین