• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانےکےبعد غائب کر دیا

ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے میں محمد غفور نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر بیوی خورشید بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور یرغمال بنا کر غائب کر دیا پولیس نے مغویہ کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے منشیات فروشی ، تیز رفتاری، ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ری فلنگ اور پتنگیں فروخت کرنے کے الزام میں متعدد افراد ک خلاف مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا ۔ملزمان میں رب نواز ، محمد یامین ، محمد ارسلان ، ایاز حیدر،محمد کامران، اویس ، شکیل ، ملازم حسین ، شفیق ، غلام فرید ، الطاف ، محمد جمیل شامل ہیں۔ نوسرباز نے سوشل میڈیا پر دوستی کرکے دو لاکھ روپے ہتھیا لئے ممتاز آباد پولیس نے ملزم اسلم کے خلاف مقد مہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔پولیس تھانہ شاہ شمس نے لڑکی کو اغوا کرنے کے الزام میں تین افرادساجد ، ہاشم اور رمضان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاحال پولیس مغویہ کو برآمد نہ کر سکی۔ پولیس پاک گیٹ نے شراب پی کر غل غپاڑہ کرتے ایک شخص کامران کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے جس سے شراب برآمد کر لی گئی ۔اینٹی کرپشن وہا ڑی کی ٹیم نے 58 لاکھ خوربرد کے کیس میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے کلرک خا دم حسین کو گرفتار کر لیا ۔سیتل ماڑی پولیس نے جوا کھیلنے کے الزام میں پانچ افرادخلیل ، اکرم ، آصف ، اللہ دتہ اور ذوالفقار کو گرفتار کر لیا ۔
تازہ ترین