• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیوریج لائنوں کی صفائی مہم ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کے احکامات

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا نسیم خالد چانڈیو نے پبلک سروس ڈیلیوری میں بہتری لانے اور نکاسی آب کی شکایات کے تدارک کے لیے سیوریج لائنوں کی صفائی مہم جو شدید سردی کے باعث عارضی طور پر روک دی گئی تھی دوبارہ ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ انہوں نے تمام سیوریج سب ڈویژنوں کو فوری طور پر ڈی سلٹنگ مہم کا شیڈول مرتب کر کے اس پر جلد ازجلد عملدرآمد شروع کر نے کی ہدایت کی ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے اس سلسلے میں تما م ڈپٹی ڈائر یکٹر ز سیوریج کو جاری کی گئی ہدایات میں کیا ہے کہ وہ اپنی اپنی حدود میں رات کے اوقات ڈی سلٹنگ ٹیموں کو بھرپور طریقے سے متحرک کریں ۔
تازہ ترین