• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روم ائیرپورٹ پر ثروت اور فہد کی کرن جوہر سے اچانک ملاقات


پاکستان ٹی وی و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی اور ان کے شوہر فہد مرزا کی تاریخی ملک اٹلی کی سیر سے واپسی پر روم کے ایئر پورٹ پر بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر سے ملاقات ہوئی۔

اٹلی کے شہروں  کی سیر کے ساتھ ساتھ کرن جوہر سے ملاقات نے ان کے اس ٹِرپ کو مزید یادگار بنادیا۔

فہد مرزا اور ان کی اہلیہ ثروت نے ان سے ملاقات کا احوال اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔


ثروت نے کرن جوہر کے ہمراہ سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کرن جوہر سے ملاقات کرنے ہم ایئر پورٹ پر ان کے پیچھے بھاگے۔

کرن جوہر کو ’اسٹار‘ قرار دیتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ وہ نہایت عاجز اور حقیقت پسند شخصیت ہیں۔

فہد مرزا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کرن جوہر کے ہمراہ ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں بتایا کہ روم سے دوحہ جاتے ہوئے ان کی ملاقات بھارتی فلم ساز سے ہوئی۔

فہد مرزا کے کہنے پر کرن جوہر نے خوش دلی سے تمام پاکستانیوں کو ’ہیلو‘ کہا۔


مشہور ڈراموں اور فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ثروت گیلانی شوہر فہد مرزا کے ساتھ اٹلی کی سیر کے دوران خوب لطف اندوز ہوئیں۔

اپنے سفر کے دوران انہوں نے یادگار تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے شیئر بھی کیں۔

شوبز کی دنیا کی جانی مانی جوڑی فہد مرزا اور ثروت کی شادی سال 2014 میں ہوئی تھی۔ ان کے 2 بچے بھی ہیں۔

تازہ ترین