• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوبی کی موت نے مجھے پریشان کردیا ہے، دیا مرزا

کوبے کی موت نے دیا مرزا کو رُلا دیا


بھارتی اداکارہ دیا مرزا کا کہنا ہے کہ امریکی باسکٹ بال پلیئر کوبی برائنٹ کی اچانک حادثاتی موت نے اُن کو پریشان کردیا ہے۔

گزشتہ روز بھارت کےجے پور لٹریچر فیسٹیول کے دوران بھارتی اداکارہ دیا مرزا آب و ہوا کی تبدیلی پر گفتگو کے دوران خود کے جذبات پر قابو نہ پاسکیں اور رو پڑیں۔

جب اداکارہ سے اُن کے رونے کی وجہ پوچھی گئی تو اُنہوں نے بتایا کہ ’اُن کا دن بہت اچھا شروع ہوا تھا کہ اِسی دوران اُن کے پاس موبائل پر خبر آئی کے لیجنڈ امریکی باسکٹ بال پلیئر کوبی برائنٹ کی اچانک حادثاتی موت واقع ہوگئی ہے۔‘

دیا مرزا نے بتایا کہ ’اس خبر نے اُن کو پریشان کردیا ہے۔‘ بھارتی اداکارہ نے کہا کہ ’روز مرہ کی زندگی میں مختلف چیزیں ہمیں پریشان کرتی ہیں اور ہم اپنا خیال رکھتےہوئے خود کو سنبھال لیتے ہیں۔‘

دیا مرزا نےجے پور لٹریچر فیسٹیول میں گفتگو کے دوران روتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ کسی وجہ سے پریشان ہیں اور اُس کو محسوس کرتے ہوئے رو پڑتے ہیں تو آپ کو آنسو بہانے سے ڈرنا نہیں چاہیے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’ہمیں رونا چاہیے کیونکہ رونا اچھا ہوتا ہے اور اِس سے ہمیں طاقت ملتی ہے۔‘

اِسی گفتگو کے دوران جب بھارتی اداکارہ کو آنسو صاف کرنے کے لیے رومال دیا گیا تو اُنہوں نے رومال لینے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی باسکٹ بال لیجنڈ کوبی برائنٹ اور ان کی 13 سالہ بیٹی گیانا سمیت 9 افراد امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

تازہ ترین