• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیہ: گیس لیکیج، سوئے ہوئے باپ بیٹا جاں بحق

پنجاب کے ضلع لیہ کے ایک گھر میں ہیٹر کی گیس لیک ہو گئی، جس سے دم گھٹنے سے کمرے میں سوئے ہوئے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے ایک بیٹے کو تشویش ناک حالت میں اسپتال پہنچایا ہے جہاں اس کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہیٹر کی گیس لیکیج کے باعث کمرے میں سوئے ہوئے 65 سالہ احمد بخش اور ان کا 18سالہ بیٹاخلیل احمد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیئے: ایبٹ آباد، دم گھٹ کر میاں، بیوی، بیٹا جاں بحق

علاقہ کوٹ سلطان میں پیش آنے والے واقعے میں احمد بخش کے 14سالہ بیٹے اسماعیل کی دم گھٹنے سے طبیعت خراب ہو گئی، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین