• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ: گیس بھرنے کے دوران گاڑی کا سلنڈر پھٹ گیا، 4 افراد زخمی

شیخوپورہ میں غیرقانونی ری فلنگ اسٹیشن پر گیس بھرنے کے دوران گاڑی کا سلنڈر پھٹنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سلنڈر پھٹنے کا واقعہ شیخوپورہ گوجرانوالہ روڈ پر ابراہیم چوک میں پیش آیا، گاڑی میں گیس بھری جا رہی تھی کہ سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

واقعے میں زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال شیخوپورہ منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین