• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ، گیس لیکج کے3 واقعات میں15 سے زائد افراد زخمی


پشاور کی افغان کالونی میں ایک فلیٹ کے اندر گیس لیک ہونے سے دھماکا ہوا، گیس لیک ہونے سے دھماکے کے باعث فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی، 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے مطابق پشاور کی افغان کالونی میں ایک فلیٹ کے اندر گیس لیک ہونے سے دھماکے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس میں 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا ہے۔

پشاور میں 24 گھنٹے کے دوران گیس لیکج سے آگ لگنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے، اس سے پہلے انقلاب روڈ پر گھر میں گیس لیکج کےباعث آگ لگنے سے5 افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔

دوسری جانب عیسیٰ خان گھڑی کے ایک گھر میں بھی گیس لیکج دھماکے سے 2 خواتین اور 3 بچے جھلس کر زخمی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع ڈبل ون ڈبل ٹو کے مطابق پشاور کے علاقے ناصرباغ کے ایک نجی اسپتا ل کےاسٹورمیں لگی ہے، ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کےباعث لگی ہے جبکہ نجی اسپتال کی عمارت کو معمولی نقصان پہنچا ہے ۔

تازہ ترین