• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ نے چینی کمپنی کو بغیر بولی ٹھیکا دینے کا ایم او یو مسترد کردیا

کابینہ نے چینی کمپنی کو بغیر بولی ٹھیکا دینے کا ایم او یو مسترد کردیا


وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وفاقی کابینہ نے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ٹھیکا بغیر بولی کے چینی کمپنی کو دینے کا مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) بھی مسترد کردیا ۔

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں 18 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

فردوس اعوان نے میڈیا کو بتایا کہا کہ کابینہ نے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ٹھیکا بغیر بولی کے چینی کمپنی کو دینے کا ایم او یو مسترد کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے اس معاملے پر کہا کہ کسی کمپنی کو بغیر بولی کے ٹھیکا دینے کی اجازت نہیں دےسکتے ۔

وزیراعظم نے اس طرح کے معاملات میں کیے گئے ایم او یوز میں ٹیکنالوجی ٹرانسفر کو ترجیح دینے کا بھی کہا۔

تازہ ترین