• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ٹینس:بارٹی 36 سال میں سیمی فائنل تک پہنچنے والی پہلی میزبان پلیئر

ٹینس:بارٹی 36 سال میں سیمی فائنل تک پہنچنے والی پہلی میزبان پلیئر 


میلبورن(نیوز ایجنسیز)دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ اور سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ کوارٹر فائنل راؤنڈ میں سوئس اسٹار فیڈرر نے امریکی کھلاڑی ٹینی سینڈ گرین کو شکست دیکر ٹاپ فور تک رسائی حاصل کی۔اس دوران انہوں نے سات میچ پوائنٹس بھی بچائے۔ دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں سربین دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ کا مقابلہ کینیڈا کے مائلوس راؤنک سے تھا جس میں جوکووچ نے اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی اپنے نام کی۔ دوسری جانب ویمنز سنگلز میں ٹاپ سیڈ ایشلے بارٹی نے لاسٹ فور مرحلے میں جگہ بنالی۔بارٹی 36 سال بعد ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی آسٹریلوی کھلاڑی بن گئیں ہیں۔ بارٹی نے جمہوریہ چیک کی پیٹر کویٹوا جبکہ امریکی ٹینس اسٹار سوفیہ کینن نے تیونس کی اونس جابر کو شکست دیدی۔

تازہ ترین