• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھونی کی بھارتی ٹیم میں جگہ نہیں،ٹیم بس میں جگہ محفوظ

آکلینڈ (جنگ نیوز) سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی کرکٹ ٹیم میں جگہ نہیں لیکن ٹیم بس میں ان کی سیٹ محفوظ رہتی ہے۔ یہ انکشاف اسپنر یزویندر چاہل نے ایک انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب ان کی کمی شدت سے محسوس کرتے ہیں،وہ لیجنڈ ہیں اور ان کے احترام میں سفر کے دوران اس نشست پر کوئی نہیں بیٹھتا جو دھونی کیلئے مخصوص تھی۔خیال رہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین ورلڈکپ 2019 کے بعد کوئی میچ نہیں کھیلے ہیں، بورڈ نے انہیں سنٹرل کنٹریکٹ بھی نہیں دیا ہے جس کے بعد ان کے مستقبل سے متعلق سوالات زیر گردش ہیں۔ تاہم بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری کہتے ہیں کہ دھونی ڈومیسٹک کرکٹ اور آئی پی ایل میں اچھی کارکردگی دکھاکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں۔
تازہ ترین