• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوائنٹ چیفسآف اسٹاف جنرل ندیم کی شاہ سلمان سے ملاقات، عسکری تعاون کو فروغ دینے پر گفتگو

ریاض (شاہدنعیم) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور ان کے ہمراہ وفد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان عسکری شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر گفتگو ہوئی ہے۔اس موقع پر سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف، نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، شاہ سلمان کے نائب سکریٹری تمیم بن عبد العزیز، اسلام آباد میں سعودی ملٹری اتاشی کرنل عوض بن عبد اللہ الزہرانی اور ریاض میں پاکستانن ڈیفنس اتاشی بریگیڈیئر جنرل ہارون، سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز بھی موجود تھے۔
تازہ ترین