اسلام آباد(طاہر خلیل )سینٹ کمیٹی برائے پسماندہ علاقہ جات کومنگل کے روز اجلاس میں وزیر اعظم کی خصوصی معاون ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8 لاکھ سے زائد غیر مستحق افراد کو نکالا گیا، 16 اسکیل اور اس سے اوپر گریڈ کے افسروں کے خلاف بی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھانے پر ایکشن لیا گیا 4 افسر برطرف کر دیئے گئے، اس حوالے سے صوبوں میں ملوث افسروں کی اطلاع صوبائی حکومتوں کو دے دی گئی، ایکشن لینا صوبائی حکومتوں کی ذمے داری ہے، نفیسہ شاہ اور عظمیٰ بخاری کے خلاف بی آئی ایس پی سے استفادہ کرنے کے الزامات غلط ثابت ہوئے جن افسروں کے خلاف الزامات سچ ثابت ہوئے ان کے نام سامنے لائے جائیں گے۔