آپ آف لائن ہیں
پیر10؍صفر المظفّر 1442ھ 28؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

حکومتی اتحادی ہیں، ہمیں نظر انداز کرنیکا تاثر غلط ہے، عامر خان

حکومتی اتحادی ہیں، ہمیں نظر انداز کرنیکا تاثر غلط ہے، عامر خان 


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا کہ حکومت کے اتحادی ہیں،ہمیں نظر انداز کرنے کا تاثر غلط ہے،تحریک انصاف کے رہنما شیر زمان خان نے کہا کہ فریقین کے درمیان معاملات جلد حل ہو جائیں گے، ن لیگ کے رہنما ملک احمد خان نے کہا کہ پنجاب کو وفاق سے کنٹرول کرنا مسئلہ ہے،امن ٹیک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرعلی فرازصدیقی نے کہا کہ ہمیں صحت اورتعلیم کام کرناچاہئے۔پروگرام میں ڈاکٹر نسیم صلاح الدین،شوکت بسرا اور امین حفیظ نے بھی اظہار خیال کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کراچی پر گفتگو کر تے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان نے کہا کہ ایم کیو ایم کی کا بینہ سے علیحدگی والے دن ہی وزیر اعظم نے خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفون پر بات کی تھی اورمسائل کے حل کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس کا مقصد مذاکرات کر کے مسائل کا حل تجویز کرنا تھا۔ عامر خان نے کہا کہ ہمارامو قف ہے کہ پہلے ان مسائل کے حل میں کو ئی پیش رفت ہو اس کے بعد ہی وزیر اعظم سے ملاقات کی جائے ۔

ملک بھر سے سے مزید