• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین اینڈ کلین ملتان مہم ، پٹرول پمپوں اور تعلیمی اداروں کیخلاف کارروائی

ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نےگرین اینڈ کلین ملتان مہم کے ورکنگ پلان پر عمل نہ کرنیوالے پٹرول پمپوں اور تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی شروع کردی،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پرگزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنرز نے پٹرول پمپوں کے دورے کیے اورمالکان کو ہر پٹرول پمپ پر دو پودے لگانے اور دو ڈسٹ بِن نصب کرنے کی ہدایت کی اور انہیں وارننگ دی ہے کہ 24 گھنٹوں کے اندر ہدایات پر عمل نہ کیا تو انہیں بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پیمانوں میں ہیرا پھیری کرنے پر پٹرول پمپ مالکان پر جرمانے بھی عائد کئے گئے ۔ دوسری طرف سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے ویسٹ ڈرم نہ لگانے والے تعلیمی اداروں کو نوٹس جاری کرنےکا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔کھاد فیکٹری سے چوک کمہارانوالہ تک خصوصی صفائی کی مہم جاری ہے۔
تازہ ترین