• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حال ہی میں شاہی خاندان کو چھو ڑ کر سادہ طرز زندگی اپنانے والے برطانوی شہزادہ ہیری کے ہم شکل مکینک کی تصویر وائرل ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیے: ’میگھن اپنے شوہر کی ماں جیسی بننا چاہتی ہیں‘

یہ بھی پڑھیے: ’میگھن سے ملنا چاہتا ہوں، چاہے عدالت جانا پڑے‘

برطانیہ کے سیاسی رہنما مارک پریسک کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں شہزادہ ہیری کا ہم شکل پیچ کس کے ساتھ دیوار پر کچھ ٹھیک کر رہاہے، شہزادہ ہیری کے ہم شکل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’ ڈیوک آف سسیکس کو نوکری مل گئی ہے ، یہ جان کر خوشی ہوئی ۔‘

اس تصویر کا ٹوئٹر پر شیئر ہونا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس پر کمنٹس کر کے خوب اپنا حصہ ڈالا۔

صافین کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہوئی ہے کہ شہزادہ ہیری کو جاب مل گئی ہے ۔

دوسری جانب غیرملکی میڈیا پر ہیری کے ہم شکل سائمن پنگیلی کا انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ’ میری یہ تصویر 2016ء کی ہے، ان دنوں میری داڑھی بڑھی ہوئی تھی، مجھے دو سے تین لڑکوں نے بھی کہا تھا کہ میں داڑھی بڑھا کر بالکل شہزادہ ہیری جیسا لگ رہا ہوں۔‘

یہ بھی دیکھئے: مجھے دکھ ہے کہ صورتحال یہاں تک پہنچ گئی، شہزادہ ہیری


واضح رہے کہ برطانیہ کے شاہی خاندان کے چھوٹے سپوت شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل نےرواں ماہ کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ وہ اعلیٰ شاہی حیثیت سے دستبردار اور مالی طور پر خودم ختار ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین