• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے دکھ ہے کہ صورتحال یہاں تک پہنچ گئی، شہزادہ ہیری

 شہزادہ ہیری کا حامیوں سے خطاب


شہزادہ ہیری نے کہا ہے کہ مجھے دکھ ہے کہ صورتحال یہاں تک پہنچ گئی، امید تھی پبلک فنڈنگ کے بغیر ملکہ کی خدمت اور فوجی تعلق جاری رکھوں، بدقسمتی سے یہ ممکن نہیں ۔

یہ بھی پڑھیے: شہزادہ ہیری کا بڑے بھائی شہزادہ ولیم سے اختلافات کا اعتراف

ہفتے کو شاہی خاندان کے تاریخی معاہدے کے بعد ہیری کا حامیوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ آپ کی خدمت جاری رکھیں گے، دادی اور اپنی کمانڈر ان چیف کا بےحد احترام ہے، ان کا اور خاندان کا شکر گزار ہوں۔

یہ بھی پڑھیے: شہزادہ ہیری اور میگھن کی شاہی حیثیت سے دستبرداری

خطاب کے دوران ایک موقع پر شہزادہ ہیری اشک بار ہو گئے تھے۔

شہزادہ ہیری کی علیحدگی پر شاہی خاندان کے معاملات طے پاگئے، معاہدے کے مطابق شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مرکل پبلک فنڈ استعمال نہیں کرسکیں گے۔

معاہدے کے تحت جوڑے کو اپنے گھر کی تزئین و آرائش پر خرچ کیے گئے 31 لاکھ ڈالر واپس کرنے ہوں گے اور ہیری کو افغانستان میں خدمات پر دیے گئے فوجی اعزازات بھی واپس کرنے ہوں گے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے شاہی خاندان کے چھوٹے سپوت شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل نے اعلان کیا تھا کہ وہ اعلیٰ شاہی حیثیت سے دستبردار اور مالی طور پر خودمختار ہو رہے ہیں۔

یہ بی پڑھیے: شہزادہ ہیری اور اہلیہ کے قیام پر کنیڈین میڈیا کا اظہار ناراضی

شاہی جوڑے کی جانب سے پکچر شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر جاری کیے گئے اپنے اس بیان میں کہنا تھا کہ انہوں نے کئی ماہ کی سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے اور دونوں نے مالی طور پر بھی اپنے پاؤں پر کھڑے ہو نے کا تہیہ کیا ہے۔

تازہ ترین