• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس پاکستان کل لاہور میں اہم کیسز کی سماعت کریں گے

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 30 اور 31 جنوری کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کرے گا، جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن بنچ میں شامل ہونگے۔

سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ، اٹارنی جنرل آفس کے لاء افسران، ایل ڈی اے کے افسران اور ڈی آئی جی لیگل پنجاب بھی پیش ہوں گے۔

نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اور واسا کے افسران بھی پیش ہونے کا امکان ہے ، اس موقع پر سیکیورٹی سخت انتظامات کیے جائیں گے، پولیس کے علاوہ اینٹی رائٹس واچ فورس بھی تعینات ہوگی۔

جی پی او بلڈنگ، پوسٹل لائف انشورنس اور ایوان اوقاف میں بھی سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے، جی پی او چوک سے جین مندر تک سڑک ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔

تازہ ترین