• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز کے کیس کی سماعت 6 فروری تک ملتوی

حمزہ شہباز کے کیس کی سماعت 6 فروری تک ملتوی


لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز ریفرنس میں درخواست ضمانت پر کارروائی 6 فروری تک ملتوی کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔

سماعت کےدوران جج جسٹس عبدالعزیز نے درخواست گزار کےوکیل سے کہا کہ انہیں ایک جنازے میں شرکت کرنی ہے اگر آپ کو آسانی ہو توکیس کی سماعت ملتوی کر دیتے ہیں۔

اس پر حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ جیسے عدالت مناسب سمجھے ، اس موقع پرجسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نےکہا کہ جج صاحب نے جنازے میں شرکت کیلئے نارووال جانا ہے ۔

عدالت نے کہا کہ کیس میں آئندہ ہفتے کی تاریخ مقرر کر دیتے ہیں ، حمزہ کےوکیل نےکہا کہ جیسے عدالت حکم کرے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ۔

اس سے قبل کیس کی سماعت کے دوران حمزہ شہباز کے وکلاء امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ نے دلائل دیئے اور بتایا کہ اُن کے موکل کیخلاف الزامات بے بنیاد ہیں ۔

اس پر بنچ نے استفسار کیا کہ انہیں دلائل مکمل کرنے میں کتنا وقت چاہیےاس پر وکلاء نے بتایا کہ نصف گھنٹہ چاہیے، بنچ نے حمزہ شہباز کے وکلاء کی رضامندی سے سماعت 6 فرور ی تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین