خیبرپختونخوا حکومت پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ ( بی آر ٹی پشاور) کی رواں سال مارچ میں تکمیل کےلیے پرامید ہے۔
وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہاکہ بی آرٹی پشاور منصوبہ آخری مرحلے میں ہے،کام تیز کردیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ مارچ کی ڈیڈ لائن پوری نہ ہوئی تو بی آر ٹی پشاور کے کنٹریکٹر پر 50 کروڑ روپے یومیہ کے حساب سے جرمانہ لگایا جائے گا۔
اس سے قبل ایک بیان میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے رواں برس جون تک بی آر ٹی پشاور مکمل کرنے کے حوالے سے نئی ڈیڈلائن دی تھی ۔
صوبائی حکومت نے گزشتہ برس(2019) کے آخر میں بی آر ٹی پشاور کی ساتویں ڈیڈلائن دی تھی۔
اُس وقت کہا گیا تھاکہ مارچ 2020 میں منصوبہ مکمل کرلیا جائے گا ،صوبائی حکومت نے رواں برس مارچ میں منصوبے کی تکمیل کی تاریخ چند خدشات پیدا ہونے کے باعث دی تھی اور کہا گیا تھاکہ بی آر ٹی کے 30 بس اسٹیشنوں پر کام مکمل نہیں ہوا جبکہ 14 بس اسٹیشنوں پر جنوری کے آخر میں کام مکمل ہوگا۔