• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو لوگ مسلسل سیاسی دباؤ میں ہیں ان کی نشونما کیسے ہو گی: ملک احمد خان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ وہ لوگ جو مسلسل سیاسی دباؤ میں ہیں ان کی نشونما کیسے ہوگی، اگر ہم عوام کی رائے کو سمجھنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ بہت بڑی بات ہے۔

پنجاب یونیورسٹی میں انسانی حقوق کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک میں بڑے مظاہرے ہوتے ہیں لیکن وہ حکومت کو نہیں ہلاتے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ کون سے انسانی حقوق ہیں اور کونسی اقوام متحدہ ہے، جنگوں میں انسانی حقوق پامال ہوجاتے ہیں۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے سوچا ایسا ادارہ ہو جو ان کے مسائل حل کرے تو اقوام متحدہ بنی، کشمیر کا منفرد مسئلہ ہے، وہ بھی اقوام متحدہ کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو بات انسانیت کے خلاف اور انسانوں کے قتل کی ہو تو میں اس کے خلاف ہوں، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ لوگ غزہ میں کس مصیبت سے گزر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید