آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ربیع الثانی 1441ھ 10؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پشاور بی آر ٹی: نئی اور ساتویں ڈیڈ لائن مارچ 2020

پشاور بی آر ٹی: نئی اور ساتویں ڈیڈ لائن مارچ 2020


پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ(بی آر ٹی) منصوبے کی ایک اور ڈیڈلائن سامنے گئی، کنٹریکٹر نے حکومت مارچ 2020ء تک منصوبہ مکمل ہونے کی تاریخ دے دی۔

پشاور بی آرٹی رواں سال بھی مکمل نہیں ہوسکے گا، صوبائی حکومت کی دی ہوئی ایک اور ڈیڈلائن گزرجانے کے خدشات پید ا ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق بی آر ٹی کے 30 بس اسٹیشنوں پر کام مکمل نہیں ہوا جبکہ 14 بس اسٹیشنوں پر جنوری کے آخر میں کام مکمل ہوگا۔

منصوبے کے کنٹریکٹر نے اگلے سال مارچ میں کام مکمل ہونے کی نئی تاریخ دی ہے، صوبائی حکومت نے دسمبر 2019ء میں منصوبہ مکمل ہونے کی چھٹی ڈیڈلائن دی تھی۔

دوسری جانب ڈی جی پی ڈی اے محمد عزیز نے کہا ہے کہ منصوبےکو رواں مالی سال (20-2019) کے اندر ہی مکمل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بی آر ٹی کے 30 بس اسٹیشنوں پر کام مکمل نہیں ہوا، چمکنی سے امن چوک تک 16 اسٹیشنوں پر 90 فیصد کام مکمل ہے، ان پر دسمبر کے آخر تک کام مکمل ہوگا جبکہ امن چوک سے حیات آباد تک کے 14 اسٹیشنوں پر 85 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے، ان پر کام جنوری کے آخر میں مکمل ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق بی آر ٹی کے لیے 3 ڈپوز پر بھی کام مکمل نہیں کیاجاسکتا ہے، حیات آباد بس ڈپو پر 10 فیصد کام بھی مکمل نہیں کیا گیا ہےجبکہ حیات آباد سے کارخانو مارکیٹ تک اضافی روٹ پر بھی کام مکمل نہیں کیا جاسکا ہے، ان روٹس پر کام جنوری کے آخر میں مکمل کیا جاسکتا ہے۔

منصوبے کے ڈی جی پی ڈی اے محمد عزیز نے کہا ہے کہ بی آر ٹی منصوبے پر کام رواں مالی سال کے اندر مکمل کرلیں گے، ایشائی ترقیاتی بینک کے ساتھ جو لون ایگریمنٹ کیا گیا ہے، اس کے تحت منصوبہ جون 2021 میں مکمل ہونا ہے اور بینک سے کیے گئے معاہدے کے تحت کام کی رفتار بہت تیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی عوام کےلیے حکومت کا بہترین تحفہ ہے جس میں خصوصی افراد کے سوار ہونے کے لیے ریمپ جبکہ شہریوں کے لیے سائیکل ٹریک اور تینوں ڈپوز پر پارک اینڈ رائیڈ کی سہولت ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید