• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا محسن داوڑ سے بدسلوکی پر اظہار تشویش

شہباز شریف کا محسن داوڑ سے بدسلوکی پر اظہار تشویش


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور ساتھیوں سے بدسلوکی پر تشویش کا اظہار کردیا۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ پُرامن احتجاج بنیادی انسانی حق اور جمہوریت کو پروان چڑھانے میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم این اے محسن داوڑ، عمار رشید اور ان کے ساتھیوں سے بدسلوکی جیسے اقدامات کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما محسن داوڑ کو اسلام آباد پریس کلب کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔

تازہ ترین