• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگرملیں خسارے میں ہوتیں تو بند ہوجاتیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتوں میں اضافے اور آٹے کے بحران کے خلاف درخواست پر چینی اور گندم کے اسٹاک، امپورٹ، ایکسپورٹ خرید و فروخت کا ریکارڈ 3 فروری کوپیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے گندم کی فوری درآمد روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر شوگر ملیں خسارے میں ہوتیں تو اب تک بند ہوجانی چاہئے تھیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ نے سماعت کی۔ درخواست گزار اظہرصدیق نےکہاکہ عدالت چینی کی ایکسپورٹ اور گندم کی امپورٹ پر فوری طور پر پابندی عائد کرے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ پنجاب حکومت کا چینی اور گندم کی ایکسپورٹ کا کوئی منصوبہ نہیں، ایکسپورٹ کا معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی دیکھتی ہے۔
تازہ ترین